سیمنٹ کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ متوقع

اتوار 1 مارچ 2015 16:29

کراچی(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015)مالی سال کے اختتام سے قبل حکومتی تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی کے باعث، سیمنٹ کی فروخت میں چھ فیصد اضافے کی توقع ہے۔ گزشتہ مالی سال سیمنٹ کی فروخت دو کروڑ سولہ لاکھ ٹن تھی جو رواں سال دوعشاریہ چھ فیصد اضافے سے دو کروڑ تیس لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ایران کی جانب سے بڑی مقدارمیں افغانستان سیمنٹ کی برآمد ،، اور جنوبی افریقی مارکیٹ میں پاکستانی سیمنٹ کے معیارپر تحفظات کی وجہ سے سیمنٹ کی برآمد دباو کا شکار رہے گی۔ تاہم سرکاری تعمیراتی منصووبوں میں تیزی اس دباو کو بڑی حد تک کم کرسکتی ہے۔ ماہرین مالی سال کے اختتام سے قبل سیمنٹ کی مقامی طلب میں ساڑھے نو فیصد اضافے کی توقع کررہے ہیں۔