توانائی بحران کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہو گئی

اتوار 1 مارچ 2015 16:28

توانائی بحران کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہو گئی

اسلام آباد (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) امن و امان کی ابتر صورتحال اور توانائی کے بحران کے باعث غیرملکی سرمایہ کاری کم ہو گئی، گزشتہ ماہ براہ راست غیرملکی سرمایہ نوے فیصد کمی سے صرف ایک کروڑ ڈالر رہ گئی۔

(جاری ہے)

ملک میں امن و امان کی مخدوش صورتحال، سیاسی رسہ کشی اور توانائی کے بدترین بحران نے غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد کم کر دیا، جس کے باعث براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے جنوری دوہزار پندرہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری اٹہتر لاکھ ڈالر کمی سے صرف چون کروڑ چون لاکھ ڈالر رہی، گذشتہ سال اس دوران سرمایہ کاری کا حجم پچپن کروڑ بتیس لاکھ ڈالر تھا، صرف جنوری کے دوران صرف براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری نو کروڑ ڈالر کمی سے صرف ایک کروڑ تریسٹھ لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔