غیرملکی کمپنیوں نے 85 کروڑ96 لاکھ ڈالر وطن واپس بھیجے
اتوار 1 مارچ 2015 16:28
کراچی(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) رواں مالی کے ابتدائی سات ماہ کے دوران غیرملکی کمپنیوں نے سرمایہ کاری پر منافع کی صورت میں، پچیاسی کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالر وطن واپس بھجوائے۔ حکومت پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سو فیصد غیرملکی اونرشپ کے ساتھ ، لامحدود منافع بھی وطن واپس بھیجنے کی ترغیب دیتی ہے۔
(جاری ہے)
اسی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملٹی نیشنل کمپنیوں نے جولائی سے جنوری دوہزار پندرہ کے دوران پچیاسی کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالر وطن واپس بھیجے۔
بھیجا گیا منافع گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے اکتالیس اعشاریہ پانچ فیصد زائد ہے۔ صرف جنوری میں چھ کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالرمنافع کی صوررت میں واپس بھیجے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران چون کروڑ چون لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.