انسداد دہشتگردی کی عدالت بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت (کل)کریگی

اتوار 1 مارچ 2015 16:01

راولپنڈی (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) انسدا د دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج اسماعیل پرویز جوئیہ کل (پیر ) کو بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کریں گے ،ایف آئی اے مزید گواہان کو شہادت کے لیے عدالت کے روبرو پیش کریگی ۔

(جاری ہے)

گذشتہ سماعت کے موقع پر فاضل جج نے ایف آئی اے کے گواہان کی شہادتیں ریکارڈ ہونے کے بعد سماعت دو مارچ تک ملتوی کی تھی ۔سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت سینٹرل جیل اڈیالہ کے اندر قائم خصوصی مقام پر ہو رہی ہے ۔فاضل جج نے کل (پیر ) کو ہونے والی سماعت کے لیے ایف آئی اے کے چار گواہان کو طلبی نوٹسز جاری کر رکھے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :