لاہور‘ماڈل عبیرہ قتل کیس ‘ طوبی سمیت تین ملزمان تین روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

اتوار 1 مارچ 2015 15:20

لاہور( اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) ماڈل عبیرہ قتل کیس کے ملزموں کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلامپورہ پولیس نے عبیرہ کے قتل کا اعتراف کرنے والی مرکزی ملزمہ طوبی اور معاونت کرنے والے دو ملزمان کو گزشتہ روز ڈیوٹی مجسٹریٹ بشریٰ انور کی عدالت میں پیش کر کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم ڈیوٹی مجسٹریٹ نے تینوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :