کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے:سرتاج عزیز ، ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے ، کنٹرول لائن پر کشیدگی ختم کرنا چاہتے ہیں :مشیر خارجہ

اتوار 1 مارچ 2015 14:49

کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے:سرتاج عزیز ، ہتھیاروں کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان سے تعلقات اچھے ہوئے ہیں ، بھارت کے ساتھ مذاکرات کشمیر کے بغیر نہیں ہوسکتے ، نیشنل سیکورٹی اور خارجہ پالیسی کو ہم آہنگ ہونا چاہیئے ، لاہور میں شاہد جاوید برکی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ کے دورے بھارت نے خود ہی منسوخ کیے تھے ، پاکستان کنٹرول لائن ورکنگ باونڈری میں کشیدگی کم کرنا چاہتا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا ، بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کی بحالی چاہتے ہیں ، جب مذاکرات شروع ہوں گے تو پھر پیش رفت دیکھی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز نے کہا کہ اب نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے ذریعے خارجہ پالیسی کا نفاذ کیا جارہا ہے ، ضرب عضب شروع نہ ہوتا تو پاکستان افغانستان کے ساتھ کمٹمنٹ پوری نہیں کرسکتا تھا ، بھارت کے ساتھ مذاکرات کشمیر کے بغیر نہیں ہوسکتے ، جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر ایجنڈے میں شامل ہوگا ۔