تلہ گنگ،مسافر کوچ اور کارمیں تصادم ،چار افراد جاں بحق،4زخمی

اتوار 1 مارچ 2015 13:44

تلہ گنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء)تلہ گنگ میانوالی روڈ پر مسافر کوچ اور کارمیں تصادم کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کوپولیس کے مطابق لاوا سے تلہ گنگ آنے والی مسافر بس تھانہ ٹمن کی حدود میں نیاز چوکی کے قریب پھسلن کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔ زخمی اور جاں بحق افراد کی میتوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال تلہ گنگ منتقل کردیا گیا ۔