مغرب سے داخل ہونے والی ہواوٴں سے ملک بھر میں بارش کانیا سلسلہ شروع ،لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ، جاتی سردی واپس لوٹ آئی، دلفریب موسم نے شہریوں کی چھٹی کا لطف دوبالا کر دیا، آسمان سے گرتی بوندوں نے شہر اقتدار کے ہر منظر کو نکھار دیا، حالیہ بارشوں کا سلسلہ (منگل ) تک جاری رہنے کا امکان ہے،پہاڑوں پر برفباری کی ہوگی ،ہزارہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسلا دھار بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری ہوگی،محکمہ موسمیات
اتوار 1 مارچ 2015 13:42
اسلام آباد /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) مغرب سے داخل ہونے والی ہواوٴں سے ملک بھر میں بارش کانیا سلسلہ شروع ہوگیا،لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ، جاتی سردی واپس لوٹ آئی، دلفریب موسم نے شہریوں کی چھٹی کا لطف دوبالا کر دیا، آسمان سے گرتی بوندوں نے شہر اقتدار کے ہر منظر کو نکھار دیا، محکمہ موسمیات نے کہا کہ حالیہ بارشوں کا سلسلہ منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے،پہاڑوں پر برفباری کی ہوگی ،ہزارہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسلا دھار بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری ہوگی۔
موسم نے لی انگڑائی ، جاتی سردی واپس لوٹ آئی۔ لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔(جاری ہے)
دلفریب موسم نے شہریوں کی چھٹی کا لطف دوبالا کر دیا۔ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ، جاتی سردی واپس لوٹ آئی۔ اسلام آباد ، راولپنڈی اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے رم جھم کا سلسلہ جاری رہا۔ آسمان سے گرتی بوندوں نے شہر اقتدار کے ہر منظر کو نکھار دیا۔
بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوا نے موسم کو اور بھی حسین بنا دیا۔ لاہور ، سرگودھا ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ سمیت بالائی پنجاب کی فضاوٴں پر بھی کالی گھٹاوٴں کا راج رہا۔ وقفے وقفے سے بوندا باندی نے خنکی میں اضافہ کر دیا۔ ملتان میں بھی ہلکی بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ، خوبصورت موسم نے چھٹی کا لطف دوبالا کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں کا سلسلہ منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ۔ ہزارہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسلا دھار بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری ہوگی۔ مکران ، حیدر آباد ، اور میر پور خاص میں بھی رم جھم کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.