کراچی ،اورنگی ٹاؤن اور لیاقت آباد میں چھت گرنے سے6افراد زخمی

اتوار 1 مارچ 2015 13:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اور لیاقت آباد میں چھت گرنے سے6افراد زخمی جبکہ سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں گھر کی چھت گرنے سے میاں سلیم احمد اور بیوی سلمہ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔لیاقت آباد کے علاقے میں بھی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔تمام افراد معمولی زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سہراب گوٹھ کے علاقے جنجال گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :