ڈیرہ بگٹی،نامعلوم افراد نے آٹھ انچ قطر کی گیس پائپ لائنز دھماکے سے اڑا دی، دونوں لائنوں کو دس منٹ کے وقفے سے اڑایا گیا جس کے بعد گیس پلانٹ کو سپلائی معطل
اتوار 1 مارچ 2015 13:37
ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) ڈیرہ بگٹی اور پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے گیس پلانٹ کو جانے والی دو پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ ڈیرہ بگٹی اور پیر کوہ میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔
(جاری ہے)
لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی اور پیر کوہ کے علاقے میں نامعلوم شر پسندوں نے آٹھ ، آٹھ انچ قطر کی دو پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔
دونوں پائپ لائنوں کو دس منٹ کے وقفے سے اڑایا گیا جس سے گیس پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ گزشتہ روز بھی پیر کوہ میں گیس پائپ لائن کو اڑانے کے لیے دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جسے ایف سی نے ناکارہ بنا دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.