ترکی میں بیوی سے محبت نہ ہونے پر شوہر کو جرمانہ

ہفتہ 28 فروری 2015 00:03

ترکی میں بیوی سے محبت نہ ہونے پر شوہر کو جرمانہ

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28فروری۔2015ء) میں تم سے محبت نہیں کرتا ، ترکی میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو یہ جملے بولے تو عدالت نے جرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

ترکی میں ایک جوڑا طلاق لینے کے لیے عدالت پہنچا ،تو عدالت نے کہا کہ شوہر کی جانب سے اپنی بیوی سے محبت نہ ہونے کا دعویٰ ’جذباتی تشدد‘ کے مترادف ہے اور اسے اپنی اہلیہ کو ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :