سی سی پی او لاہور کے نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے لاہور پولیس کوسخت احکامات،

9جنوری سے ابتک 03ہزارسے زائد ملزمان کو گرفتارکر کے انکے خلاف 26سو سے زائدمقدمات درج

ہفتہ 28 فروری 2015 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء ) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)امین وینس نے نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے لاہور پولیس کوسخت احکامات جاری کئے ۔جن کی روشنی میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی سربراہی میں شہر بھر میں پولیس ٹیمیں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی ،مذہبی منافرت پر مبنی مواد، سی ڈیز اور لیٹریچر فروخت کرنے،مذہبی منافر ت اور دل آزار ی تحریروں پر مبنی وال چاکنگ کرنے اور قانون کرایہ داری کی خلاف ورزی کے مرتکب مکان مالکان اورکرایہ داروں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جا رہی ہے۔

اس مہم کے دوران 9جنوری سے لے کر ابتک 03ہزارسے زائد ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے خلاف 26سو سے زائدمقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ ان سے 25سو سے زائدلاؤڈ سپیکرو ایمپلی فائر،مذہبی منافر ت اور اشتعال انگیز تحریروں پر مبنی سینکڑوں کتابیں ،سی ڈیز اور پمفلٹ پولیس نے قبضے میں لئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف 49مقدمات درج کر کے 90ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور پولیس نے 73سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

شہر میں غیر قانونی طور پر پولیس وردیاں بیچنے والی 17دوکانوں کو سیل کر کے 08ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسلحہ کی نمائش کرنے پر 846مقدمات میں 846ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ قومی اداروں اور عوام کی سمت ایک ہو توملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے گا۔پولیس لائنز دھماکے کے بعد شہر میں داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ جبکہ چیکنگ کا نظام انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔

ملک وقوم کی بقاء کی خا طردہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ نا ہو گا اورلاہور پولیس اس جذبہ کے تحت دہشتگروں کے خلاف اعلان جنگ کر چکی ہے اور مکمل کارروائی کر رہی ہے۔مساجد میں ایک سپیکر سے زیادہ سپیکر نصب کرنے کی اجازت نہیں ہے اور خلاف ورزی کرنے پر مسجد کمیٹیوں کے ممبران کو گرفتار کرنے کے علاوہ سپیکرو ایمپلی فائر بھی قبضہ میں لیے جارہے ہیں۔

ہمارا دین امن وسلامتی کا درس دیتا ہے۔ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم اپنے الفاظ یاکسی سرگرمی سے کسی دوسرے کا دل نہ دکھائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہدہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور عوام اپنے ارد گرد کے ماحول سے باخبر رہیں۔کسی بھی مشکوک افراد یا شے کی صور ت میں فوری متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر اطلاع دی جائے۔

متعلقہ عنوان :