Live Updates

تحریک انصاف کو اپنے ممبران پر اعتماد نہیں اس لئے 22ء آئینی ترمیم پر زور دے رہے ہیں،محمد امجد خان،

مولانا فضل الرحمان کا موقف جمہوری ہے وہ جمہوریت کی بات کرتے ہیںآ ئین کو بازیچہ اطفال نہ بنایا جائے، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جے یو آئی ف

ہفتہ 28 فروری 2015 23:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد امجد خان نے شیری مزاری کے بیان پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو اپنے ممبران پر اعتماد نہیں ہے اس لئے وہ 22ء آئینی ترمیم پر زور دے رہے ہیں اسمبلی کو جعلی کہنے والے اب اسی اسمبلی سے کیوں ترمیم منظور کروانا چاہتے ہیں جو لوگ اپنی پارٹی کے اندر ہارس ٹریڈنگ کو رو نہیں سکتے اور اپنے لوگوں پر اعتماد نہیں کرتے وہ قوم کو کیا اعتماد دیں گئے شیری مزاری بیان دینے سے پہلے سوچا کریں وہ آنکھیں بند کر کے بیان نہ دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ کوئی بھی نئی ترمیم کسی پارٹی کے دستور میں ترمیم نہیں ہے کہ اسکے بارے میں فوری فیصلہ کردیا جائے۔مولانا فضل الرحمان کا موقف جمہوری ہے وہ جمہوریت کی بات کرتے ہیںآ ئین کو بازیچہ اطفال نہ بنایا جائے مولانا فضل الرحمان کو اپنے ممبران پر اعتماد ہے جن لوگوں کو اپنے ممبران پر اعتماد نہیں وہ سوچیں کہ وہ کہاں کھڑے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات