آصف علی زرداری کی سیاسی دانش مندی کی بدولت ملک میں جمہوریت قائم ہے،منظور احمد وٹو،

پیپلزپارٹی نے 22ویں آئینی ترمیم پر واضح مؤقف اختیار کیا ہے جس سے ارکان پارلیمنٹ کے وقار میں اضافہ ہوگا،پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 28 فروری 2015 23:31

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری کی سیاسی دانش مندی کی بدولت ملک میں جمہوریت قائم ہے،اس امر کا اظہار پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو سابق وزیراعلیٰ نے پیپلزپارٹی کے رہنما مظہرریاست کی رہائش گاہ آفیسر کالونی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 22ویں آئینی ترمیم پر واضح مؤقف اختیار کیا ہے جس سے ارکان پارلیمنٹ کے وقار میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے منتخب ارکان اسمبلی پر کیچڑ اچھالنے سے پارلیمنٹ کمزور ہوگی،پارٹیوں کو اپنا ڈسپلن مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی ضلع،تحصیل اور سٹی کی تنظیم سازی کا کام مکمل ہونے کے بعد پی پی پی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری پنجاب کا دورہ کریں،اس سلسلہ میں ان سے رابطہ ہے۔انہوں نے شریف برادران پر شدید نکتہ چینی کی،انہوں نے کہا کہ انکی آمرانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دھانے کھاڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی یونین کونسل اور وارڈ کی سطح تک بھی منظم کر رہے ہیں جس کے بعد بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور اگلے انتخابات میں پیپلزپارٹی واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی،تاہم پارٹی کی جڑیں اب بھی عوام میں ہیں ۔۔۔