پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو جاوید انور بوبک نے سابق جنرل منیجر آپریشن کے ہاتھوں عض ملازمین بارے فیصلے کالعدم قراردئیے

ہفتہ 28 فروری 2015 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) پاکستان ریلویز کے موجودہ چیف ایگزیکٹو اور سابق جنرل منیجر آپریشن ریلوے جاوید انور بوبک نے سابق جنرل منیجر آپریشن اور موجودہ مشیر ریلوے پرویز انجم کے ہاتھوں ہونے والے بعض ملازمین بارے فیصلے کالعدم کر دیئے۔

(جاری ہے)

پرویز انجم نے بطور جی ایم ریلوے تعیناتی کے دوران بعض ملازمین کی اپیلوں پر انہیں ریلیف فراہم کیا تھا لیکن جاوید انور بوبک نے ان فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔ جاوید انور بوبک کے اس اقدام سے ملازمین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی جبکہ بعض ملازمین نے انصاف کے حصول کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :