کراچی ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملکی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ،
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا
ہفتہ 28 فروری 2015 23:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کارجحان دیکھاگیا جبکہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی اونس قیمت میں 20ڈالر کا اضافہ ہواتاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔
ہفتہ کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کااضافہ ہوگیا جس سے سونے کی فی اونس قیمت 1213 ڈالر ہوگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کراچی ،حیدرآباد،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 47 ہزار 700 روپے سے بڑھ کر 47 ہزار 850 روپے ہوگئی اسی طرح 129 روپے اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت 40 ہزار 885 روپے سے بڑھ کر 41 ہزار 14 روپے پر جا پہنچی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 680 روپے پربدستور برقراررہی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.