شان رسالتﷺ میں گستاخی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے جا رہے ہیں‘ حافظ عبدالغفار روپڑی

ہفتہ 28 فروری 2015 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) شان رسالتﷺ میں گستاخی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے جا رہے ہیں۔ ناپاک جسارت کی روک تھام کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کفار کی مذموم کارروائیوں سے امت مسلمہ کے جذبات کو مسلسل ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے جو کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔

حکمران اقوام متحدہ کے ذریعے عالمی سطح پر توہین رسالت کے خلاف قانون سازی کروا کر غیرت ایمانی کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوتیں دنیا کا امن تباہ کرنے والوں کی حمایت سے باز رہیں وگرنہ منافرت کے بڑھتے ہوئے سلسلے کو روکنا کسی بھی صورت ممکن نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلمان کچھ بھی برداشت کر سکتے ہیں مگر ناموس رسالت کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کر سکتے۔

مغرب مسلمانوں کو انتہا پسند، بنیاد پرست اور دہشت گرد کہتے ہیں مگر اپنے گریبان میں جھانکنے کی ہمت نہیں رکھتے۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔ اسلامی ممالک کے سربراہان ہوش کے ناخن لیں اور عالمی سطح پر تحفظ ناموس رسالت کے لیے قوانین بنانے کے لیے اقوام متحدہ میں آواز بلند کریں۔

متعلقہ عنوان :