جماعت اہلسنّت پاکستان نے ملک گیر ” حفاظت دین تحریک “ شروع کردی

ہفتہ 28 فروری 2015 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) جماعت اہلسنّت پاکستان نے ملک گیر ” حفاظت دین تحریک “ شروع کردی اس سلسلہ میں تمام بڑے چھوٹے شہروں میں سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلا سیمینار 12مارچ کو ایوان اقبال میں منعقد ہوگاجس کی صدارت جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ کریں گے جبکہ مقررین میں صاحبزادہ حامد رضا ، صاحبزادہ مظہر سعید کاظمی خ پیر سید منور حسین جماعتی،پیر میاں محمد حنیف سیفی ،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ، مفتی محمد اقبال چشتی اور دوسرے علماء ومشائخ شریک ہوں گے۔

سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی نظریاتی اساس کا تحفظ کیا جائے گا۔قر آن ، ایمان اور اذان کی آواز دبنے نہیں دیں گے۔نظام مصطفی ﷺ ہی تمام مسائل کا حل ہے۔جماعت اہلسنّت نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے حکمرانوں پر دباؤ بڑھائے گی ۔

متعلقہ عنوان :