حقیقی جمہوریت کیلئے سیاست و تجارت کو الگ الگ کرنا ہو گا‘ صاحبزادہ محمد حامد رضا

ہفتہ 28 فروری 2015 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت کیلئے سیاست و تجارت کو الگ الگ کرنا ہو گا۔ حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ کا سارا بوجھ فوج پر ڈال رکھا ہے۔حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔طالبان بھارت گٹھ جوڑ کی بنیاد پاکستان دشمنی ہے۔

لوٹوں اور نوٹوں کی سیاست نے جمہوریت کو داغ دار کردیا ہے۔سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے اوپن ووٹنگ ہی کارگر ہو سکتی ہے۔عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ حکام پر اڑایا جارہاہے۔عوام کے تحفظ کا کوئی بندو بست نہیں جبکہ حکمرانوں اور ان کے خاندانوں کی سیکیورٹی پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔فرقہ وارانہ فساد کی راہ ہموار کرکے قوم کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو گفتار نہیں کردار کے غازی حکمرانوں کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صاحبزادہ محسن رضا کی شادی میں شریک علماہ اور سیاسی و سماجی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ایمپلی فائر آرڈیننس پر علماء اہل سنت کے تحفظات دور کئے جائیں۔بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔بھارت کے ساتھ مذاکرات مسئلہ کشمیر سے مشروط کئے جائیں ۔

اقوام متحدہ بھارتی جنونیت کا نوٹس لے۔ممبران اسمبلی کے خریداروں نے تجوری کے منہ کھول دیئے ہیں۔جموری قوتیں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔سینیٹ کے الیکشن کو حرام کمائی والوں نے دھندے میں بدل دیا ہے۔اقتدار کے ایوانوں میں عام آدمی کا داخلہ بند ہے۔پاکستان کو نصیر اللہ بابر جیسے دلیرانہ وزیر داخلہ کی ضرورت ہے۔ایوان بالا کا الیکشن سبزی منڈی کی آڑھتیوں والی دکان بن چکا ہے۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے قومی اتحاد نا گزیر ہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکمران غافل اور دہشتگرد ہوشیار و بیدار ہیں۔حکومت حکمت سے خالی ہوچکی ہے۔دہشتگردوں کو سزائیں دینے کیلئے فوجی عدالتیں ہی واحدطریقہ ہیں۔پر امن کراچی خوشحال پاکستان کی کلید ہے۔خوشحال پاکستان خطے کے استحکام کا ضامن ہے۔حکومت داخلی سیکیورٹی سسٹم کی خامیاں دور نہیں کرسکی ۔

متعلقہ عنوان :