بنوں،پیپلزپارٹی شمالی وزیرستان کے فاٹا اراکین اسمبلی کی سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کے خلاف احتجاج کی دھمکی

ہفتہ 28 فروری 2015 23:24

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) پیپلزپارٹی شمالی وزیرستان نے فاٹا اراکین اسمبلی کی سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی 5مارچ تک چیف جسٹس سپریم کورٹ ،الیکشن کمیشن آف پاکستان اوردیگر مقتدر قوتوں نے ہارس ٹریڈنگ کاراستہ نہ روکا تو ہم 5مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اوراراکین پارلیمنٹ وایوان بالاکے گھروں کاگھیراؤ کرکے احتجاج کریں گے ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی شمالی وزیرستان کے صدر اصغر خان داؤڑ ۔

(جاری ہے)

ملک غلام خان ،پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن شمالی وزیرستان کے وقار خان ،کاشف ،شاہ فیصل اور شمس الرحمن نے بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا اُنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہر دور میں فاٹا کے اراکین قومی اسمبلی بھیڑبکریوں کی طرح سینٹ انتخابات میں فروخت ہوتے آرہے ہیں اور انہیں اغواء کیاجاتا رہاہے مگر آج وہ دور نہیں فاٹا کے عوام کو اپنی نمائندگی ثابت کرنا ہوگی کیونکہ جس طرح قوم اپنے لئے قومی اسمبلی کا رکن منتخب کرتی ہے اسی طرح افاٹاراکین قومی اسمبلی کوچاہیئے کہ وہ فاٹا کے عوام کواعتمادمیں لیکرمشترکہ سینیٹر کاانتخاب کریں اورجن علاقوں میں ایم این اے نہیں اُن علاقوں کو ترجیح دیں اُنہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف 22ویںآ ئینی ترمیم فردواحد کو نوازنے کیلئے اُٹھائی گئی ہے اگر عمران خان اپنے اراکین اسمبلی پر اعتماد نہیں کرتے تواُنہیں عام انتخابات سے قبل ان لوگوں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے بارے میں سوچناچاہیئے تھا اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی فاٹا نے اخون زادہ چٹان کی قیادت میں تحریک شروع کردی ہے جس کامقصد فاٹا اراکین اسمبلی کو پیغام دینا ہے کہ اب وہ فری ہینڈ نہیں رہے اُنہیں سینٹ انتخابات کیلئے فاٹا کے عوام کو اعتماد میں لیناہوگا اُنہوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ،الیکشن کمیشن آف پاکستان اوردیگرمقتدر قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فاٹا اراکین قومی اسمبلی کی ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکیں بصور ت دیگرپیپلزپارٹی فاٹا کے دیگرسیاسی پارٹیوں طلباء تنظیموں ،سول سوسائٹیزکوملاکر 5مارچ کوپارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھرپور احتجاج کرے گی اور منتخب ایم این ایز اورسینیٹرز کے گھروں کاگھیراؤکرکے احتجاج کریں گے۔