تھانہ کورال کے علاقے میں کرولا گاڑی کو پولیس ناکے پر روکنے کے دوران مزاحمت پر پولیس کی فائرنگ، ملزمان فرار ہو کر غوری ٹاؤن میں داخل ہو گئے،

پولیس کی ناکہ بندی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

ہفتہ 28 فروری 2015 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) تھانہ کورال کے علاقے میں کرولا گاڑی کو پولیس ناکے پر روکنے کے دوران مزاحمت پر پولیس نے فائرنگ شروع کردی ، ملزمان کامیابی سے فرار ہوتے ہوئے غوری ٹاؤن میں داخل ہو گئے پولیس نے ناکہ بندی کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو تھانہ کورال سے حاصل معلومات کے مطابق غوری ٹاؤن چوک پر پولیس ناکہ پر موجود پولیس اہلکاروں کی جانب سے تلاشی کی مد میں بلیک کرولا کو روکنے کی کوشش کی جس کی اگلی نمبر پلیٹ انتہائی چھوٹی اور غیر نمایاں تھی جبکہ پچھلی نمبر پلیٹ نہیں تھی جس پر پولیس نے گاڑی پر فائرنگ کی تاہم ملزمان غوری ٹاؤن کے علاقے میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کردی گئی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :