Live Updates

میرپور، یرسٹر سلطان کی انتخابی میدان میں تیز ترین باؤلنگ، مخالفین کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری،

جموں کشمیر محاذ رائے شماری کا ہزاروں کارکنوں سمیت ضمنی الیکشن میں حمایت کا اعلان، دربار عالیہ کھڑی شریف کے سجادہ نشین ، میاں عمر بخش کا مریدین کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

ہفتہ 28 فروری 2015 23:21

میرپور، یرسٹر سلطان کی انتخابی میدان میں تیز ترین باؤلنگ، مخالفین ..

میرپور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی انتخابی میدان میں تیز ترین باؤلنگ، مخالفین کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری، جموں کشمیر محاذ رائے شماری کی اپنے ہزاروں کارکنوں سمیت ضمنی الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حمایت کا اعلان، دربار عالیہ کھڑی شریف کے سجادہ نشین ، معروف روحانی شخصیت میاں عمر بخش کا اپنے مریدین کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ، جموں کشمیر محاذ رائے شماری کی جلسہ نماکارنر میٹنگ سے خطاب رتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جموں کشمیر محاذ رائے شماری کی حمایت کے بعد میری ضمنی انتخابات میں کامیابی دل کے اجالے کی طرح واضح ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

میں محاذ رائے شماری کے عہدیداران اور عہدیداران اور کارکنان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم گزشتہ بیس دنوں سے میرپور میں بیٹھ کر ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کررہا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اُڑائی جا رہی ہیں۔ جس سے ایک طرف تو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو دوسری طرف لوگوں میں اشتعال انگیزی میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔

ہم چیف سیکرٹری اور انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو ہم الیکشن ملتوی نہیں کرائیں گے پھر ہم وزیراعظم آزادکشمیر کو نا اہل قرار دینے کیلئے پورے آزادکشمیر میں احتجاجی تحریک چلا کر امور حکومت کو ٹھپ کروا دیں گے۔ سونامی آزادکشمیر میں داخل ہو چکا ہے۔ اس کا رستہ روکنا اب کسی کے بس میں نہیں میرپور میں تاریخ ساز اور غیرت مند لوگوں کا شہر ہے۔

محاذ رائے شماری کے بزرگ رہنماؤں اور میرے والد محترم چوہدری نور حسین نے میرپوریوں کے حقوق کیلئے ماضی میں بھی ایک ساتھ مل کر جدوجہد کی تھی جو آج بھی ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے۔ آئندہ بھی ہم میرپور کے حقوق کے لئے مل کر میرپور کے حقوق کیلئے جدوجہد کریں گے۔ میرپور کے وقار کو ہم کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔ میں نے پیپلزپارٹی میں رہ کر کرپشن کے خلاف بھرپور جدوجہد کی لیکن میری جدوجہد بے نتیجہ رہی کیونکہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت مجید کی کرپشن میں حصے دار ہے۔

اس لیے میں نے پیپلزپارٹی کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا کیونکہ عمران خان پاکستان کے اندر کرپشن کے خلاف بھرپور طریقے سے جدوجہد کررہے ہیں۔ میں نے بھی فیصلہ کیا کہ عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔ ضمنی انتخابات میں وفاقی حکومت اور مجید حکومت مل کر نتائج پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں۔ وہ ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کہ آزادکشمیر میں سونامی کا رستہ کسی طرح روکا جائے۔

چوہدری مجید اپنے ریاستی وسائل کے ہمراہ میرپور کے باضمیر لوگوں کا ضمیر خرید رہا ہے۔ لیکن میرپور کے غیرت مند لوگ اُس کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے اور تاجدار مدینہ کے صدقے سے 15مارچ کو چوہدری مجید کو بدترین شکست دے کر تاریخ ساز کامیابی حاصل کریں گے۔ جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے انتخابی جلسے کی صدارت قائم مقام صدر ایم ایم عاصی نے کی جبکہ تقریب سے ایم ایم عاصی کے علاوہ سابق صدر معروف قانون دان عظیم دت ایڈووکیٹ، سابق منسٹر رفیق نیئر، تحریک تحفظ ناموس رسالت کے تاحیات چیئرمین چوہدری ریاض عالم ایڈووکیٹ، بزرگ رہنما بشیر تبسم، نثار شہید کے بھائی گلنار، جنرل سیکرٹری میاں محمد شفیق، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری قمر اور دیگر نے خطاب کیا۔

تمام مقررین نے آمدہ انتخابات میں پی ٹی آئی کشمیر کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حمایت کا اعلان کیا۔ قبل ازیں دربارِ عالیہ کھڑی شریف کے سجادہ نشین معروف روحانی شخصیت میاں عمر بخش نے اپنے ہزاروں مریدین کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرکے آمدہ الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حمایت کا ااعلان کیا۔ میاں عمر بخش کے ساتھ راجہ محمد فاروق، راجہ عبدالرزاق، راجہ عمر، راجہ محمد فضیلت، راجہ محمد نثار، آفتاب شاہ، محمد رحمان، راجہ سرمد سہراب، ڈاکٹر بہزاد حسن شاہ، محمد بلال، حمزہ آرائیں، نوید اشرف، محسن آرائیں، وارث، سائیں عبدالرزاق کے صاحبزادے سائیں ظفر، امجد محمود، ناصر، الطاف احمد، خالد، قمر، ثاقب، انیل، فرحان، حارث، جمیل، جنید، ہارون، عمران، خرم، کامران، خرم، عبید، تیمور، شبیر، شوکت، عابد، ملک اظہر، زاہد، وقار، شعبان، ارشد، شانی آف سنگھوٹ اور دیگر نے اپنے کنبے قبیلے کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے۔ لوگ جوک در جوک پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ یہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ آزادکشمیر کے اند رعمران خان کے ویژن کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ پندرہ مارچ کو ایک ہی گیند سے مخالفین کی تینوں وکٹیں گرائیں گے۔ تحریک انصاف کے جیالے خود کو انتخابی میدان میں مصروف عمل کرلیں۔ آنے والے الیکشن میں نوجوانوں کا کردار انتہائی فیصلہ کن اور انتہائی مئوثر ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات