ملک سے بحرانوں کا خاتمہ مسلم لیگ ن کا مشن ہے ‘ خرم روحیل اصغر،

وعدوں کو پورا کرنے کیلئے وزیراعظم کی زیر قیادت مسلم لیگ ن کی ٹیم جنگی بنیادوں پراقدامات کر رہی ہے،لیگی رہنما کا خطاب

ہفتہ 28 فروری 2015 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خرم روحیل اصغرنے کہا ہے کہ ملک سے بحرانوں کا خاتمہ مسلم لیگ ن کا مشن ہے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے وزیراعظم نواز شریف کی زیرِ قیادت مسلم لیگ ن کی ٹیم جنگی بنیادوں پراقدامات کر رہی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے ملک میں معاشی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے UC-42بلال کالونی میں مختلف گلیوں کے افتتاح کے موقع پرعوام سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ حکومت توانائی بحران سمیت دیرینہ مسائل کو جر سے ختم کرنے کے لیے حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے عوام بھی اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ملک کے دیرینہ مسائل کو صرف مسلم لیگ ن ہی حل کر سکتی ہے اس لیے وہ کھوکھلے نعرے لگانے والوں کے کسی بھی بہکاوے میں نہیں آئے گے انہوں نے مزید کہاں کے دوسری جماعتیں بھی اب ملکوں قوم پر رحم کریں اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا کرنے کے بجائے ترقی کے سفر میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ملک بھر کے عوام مسائل سے نجات حاصل کرسکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری صغیر،امین ہیرا،عاطف غفار، چاچوشیخ ضیاء سیکرٹری شہباز احمد ومسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :