نوشہرہ ،سیکورٹی فورسز اور احساس اداروں کا ٹار گ آاپریشن ،کالعدم تنظیم کے دو اہم آپریشنل کمانڈر گرفتار

ہفتہ 28 فروری 2015 23:18

نوشہرہ ،سیکورٹی فورسز اور احساس اداروں کا ٹار گ آاپریشن ،کالعدم تنظیم ..

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء ) نوشہرہ سیکورٹی فورسز اور احساس اداروں کا آکوڑہ خٹک کے قریب جہانگرہ کے مقام پر ٹار گٹ آاپریشن، کالعدم تنظیم کے تعلق رکھنے والے دو اہم آپریشنل کمانڈر گرفتار ۔ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک سرکل کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایک اہم کاروائی کی ہے مگر پولیس کو بھی بے خبر رکھا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اہم معلومات پر ٹار گٹ آپریشن کیا۔

زرائع کے مطابق گرفتار دھشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ ہے۔ذرائع کے مطابق ایک گرفتار دھشت گرد سے حاصل کردہ معلومات اور موبائل سرچنگ زرائع کے حاصل معلومات کے بعد ایک خفیہ کمین گاہ زیرتعمیر مارکیٹ پر کامیاب چھاپہ مارکر دو دھشت گردوں کو اور ایک مقامی شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رزائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک افغان اور دوقبائلی افراد معلوم ہوتے تھے۔

پولیس چوکی جہانگرہ کے انچارج اے ایس ائی شاھد خان نے سیکورٹی فورسز اور احساس اداروں کی کاروائی میں تین افراد کی گرفتار کی تصدیق کی ہے۔پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں مقامی پولیس کو لاعلم رکھا گیا تھا۔سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر چلے گئے۔کاروائی میں بیس سے زاہد اہلکاروں نے حصہ لیا