بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی فلائٹ اڑھائی گھنٹے لیٹ،مسافروں کا شدید احتجاج، نعرے بازی ،
انتظامیہ اور مسافروں کے مابین شدید ہنگامہ آرائی کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی
ہفتہ 28 فروری 2015 23:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) اسلام آبا د کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی فلائٹ اڑھائی گھنٹے لیٹ ہونے پر مسافروں کا شدید احتجاج‘ نجی ائیر لائن کے خلاف شدید نعرے بازی کے بعد انتظامیہ اور مسافروں کے مابین شدید ہنگامہ آرائی کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ‘ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے نجی ائیر لائن کی انتظامیہ نے متبادل طیارے کے ذریعے اڑھائی گھنٹے کی تاخیر کے بعد مسافروں کو کراچی روانہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاہین ائیر لائن کی پرواز این ایل 126 نے سات بجے کراچی کیلئے روزانہ ہونا تھا لیکن انتطامیہ کی طرف سے سات بجے سے لے کر سوا نو بجے تک پرواز کی تاخیر کے متعلق بتایا جاتا رہا جس پر مسافروں نے نجی ائیر لائن کے خلاف شدید احتجاج شروع کردیا۔(جاری ہے)
اس دوران انتظامیہ کی طرف سے مظاہرین کو شور کرنے اور نعرے بازی کرنے سے روکا گیا جس پر مشتعل مظاہرین اور انتظامیہ کے مابین ہاتھا پائی بھی شروع ہوگئی تاہم بعد میں ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے مسافروں کو روانہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد معاملے کو ختم کرایا اس طرح آدھا گھنٹے سے زائد تک اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔
بعد ازاں ساڑھے نو بجے شاہین ائیر لائن کی انتظامیہ متبادل طیارے کے ذریعے مسافروں کو کراچی روانہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.