ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 169آوارہ کتے تلف کر دئیے

ہفتہ 28 فروری 2015 22:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہورکیپٹن (ر)محمد عثمان کی ہدایت پر آج ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر169آوارہ کتے تلف کر دئیے ۔

(جاری ہے)

گلبرگ اور نشتر ٹاؤن میں43 ، واہگہ اور عزیز بھٹی ٹاؤن میں38 ،سمن آباد اور داتا گنج بخش ٹا ؤن میں19 ،شالیمار اور راوی ٹاؤن میں44اور علامہ اقبال ٹا ؤن میں25 کتوں کو تلف کیاگیا ہے ۔