پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

ہفتہ 28 فروری 2015 22:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء )ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر آج پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 575مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر53 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 94,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

16افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر21افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے05افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔