بائیسویں آئینی ترمیم سے آئین کا حلیہ بگڑ جائے گا،چوہدری پرویز الٰہی،

ہارس ٹریڈنگ 2سال پہلے کیوں نہیں روکی گئی،نوازشریف جمہوریت کے ساتھ ہیں تو اپنے لوگوں پر اعتماد کریں

ہفتہ 28 فروری 2015 22:54

بائیسویں آئینی ترمیم سے آئین کا حلیہ بگڑ جائے گا،چوہدری پرویز الٰہی،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ 22ویں آئینی ترمیم سے آئین کا حلیہ بگڑ جائے گا،نوازشریف کو اپنے اراکین پر اعتماد نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ 2سال پہلے کیوں نہیں روکی گئی،نوازشریف جمہوریت کے ساتھ ہیں تو اپنے لوگوں پر اعتماد کریں،(ق) لیگ پنجاب سے افضل چن کی سپورٹ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تمام سکیمیں فیل ہوچکی ہیں،سستی روٹی،آشیانہ سکیم،پیلی ٹیکسی سکیمیں فلاپ ہوچکی ہیں،جنگلہ بس سروس بس فلاپ سکیم ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو روز محشر قتل عام کا جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کو کام نہیں کرنے دیا جارہا،گواہوں کو تحفظ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی بھی ناکام ہوچکی ہے ۔