پاکستان مشکل اور خطرناک دور سے گزر رہا ہے ،تیسری سیاسی قوت ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ،پرویزمشرف،

چترال اور گلگت بلتستان کے عوام اے پی ایم ایل کے امیدواروں کو ووٹ دیکر تیسری قوت کے قیام کا آغاز کریں،ٹیلیفونک گفتگو

ہفتہ 28 فروری 2015 22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل اور خطرناک دور سے گزر رہا ہے  کرپشن اور بد عنوانی کا بازار گرم ہے  تیسری سیاسی قوت ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے چترال اور گلگت بلتستان کے عوام اے پی ایم ایل کے امیدواروں کو ووٹ دیکر تیسری قوت کے قیام کا آغاز کریں۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان اور چترال کے عوامی جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں قیادت کا فقدان ہے 2013 کے انتخابات میں حصہ لینے پاکستان آیا مگر میرے خلاف مقدمات قائم کر کے مجھے انتخابی عمل سے باہر کر دیا گیا۔ ملک میں تبدیلی نہ آئی تو مستقبل خطرناک لگ رہا ہے۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہاکہ جھوٹے وعدے کرنے والوں کو مت ووٹ دیں ۔ آزمائے ہوئے لوگوں کو بار بار موقع ملا اور وہ ناکام ہوئے۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کو تبدیلی چاہیے تو آل پاکستان مسلم لیگ کو ووٹ دیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں سمیت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کو غلط لوگوں کے شکنجے سے نجات دلائے۔ تبدیلی صیح لوگوں کو ووٹ دے کر لائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :