چوروں کیخلاف عوام کو متحدہونا پڑ ے گا ،چوہدری محمد سرور،

تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو تبدیلی لاسکتی ہے ، سابق گور نر پنجاب

ہفتہ 28 فروری 2015 22:54

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ چوروں لیٹروں سے جان چھڑانے کیلئے عوام کو متحد ہونا پڑے گا۔تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو تبدیلی لاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد سرور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو علی بابا چالیس چور کہنے والوں نے بھی لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے بہتری لانے کے تمام دعوے اور وعدے نون لیگ کا قوم کے ساتھ سب سے بڑا جھوٹ تھا۔

شریف برادران تمام اختیارات اپنے پاس رکھنے کے عادی ہیں چودھری محمد سرور نے کہاکہ پنجاب کے ہر محکمے میں سیاسی سفارش والے افسران کام کر رہے ہیں جن سے انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے۔تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو جو تبدیلی لا کر عوام کو ان کے حقوق دلاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :