نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام ،ملی دارالاطفال گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی طالبات کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

ہفتہ 28 فروری 2015 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) ملی دارالاطفال گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ راج گڑھ‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فار ویمن‘ لٹن روڈ‘ لاہور‘ینگ سکالرز سکول‘ جی ٹی روڈ‘ چونگی امرتسر‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ نشاط کالونی‘ لاہور کینٹ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ جعفریہ کالونی‘ بند روڈ‘ لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز پرائمری سول‘ جعفریہ کالونی‘ بند روڈ‘ لاہور‘گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ دیوسماج روڈ‘ لاہور‘گورنمنٹ کمیونٹی پرائمری سکول‘ مزنگ لاہورکا وزٹ کیا۔ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد607تھی ۔

متعلقہ عنوان :