حضور سے محبت دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضامن ہے: صوفی مسعوداحمد صدیقی،

توہین آمیز خاکوں کے مرتکب جہنمی ہیں مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رہیگا ‘ محفل میلاد سے خطاب

ہفتہ 28 فروری 2015 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہا ہے کہ حضورنبی کریم ﷺ سے پکی اور سچی محبت دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضامن ہے اور آپ نبی کریم سے محبت کا طریقہ بھی یہی ہے کہ آپ کی تعلیمات اور احکامات کے مطابق زندگی بسر کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ رات لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کراؤن میرج ہال باغبانپورہ میں دوسری سالانہ محفل نعت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ توہین آمیز خاکوں کی ناپاک جسارت کرنیوالے جہنمی ہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کی شان کو خود اعلیٰ وارفعٰ فرمایاہے آپ کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی امت مسلمہ کی برداشت میں نہیں ہے نہ ہی ایسی ناپاک حرکت پر خاموش رہ سکتے ہیں اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن سے وابسطہ تمام مکاتب فکر فرانس کی تمام تر مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے اورہم یہ عہد کرتے ہیں کہ حضورنبی کریم کی حرمت پر ایک آنچ بھی نہیں آنے دینگے حضور کے تقدس و حرمت کی پاسداری ایمان کا اہم جزو ہے جس کے تحفظ کی خاطر ہر چیز قربان کردینا ہی حضور نبی کریم سے عشق و محبت کی نشانی ہے ان کا کہنا تھاکہ اپنے گھروں میں اللہ رب العزت اور اسکے پیارے حبیب کے ذکر خیرکی محافل کا انعقادخیروبرکت کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور جہاں اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے حبیب کا ذکر ہووہاں اللہ کی بے بہارحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے محفل نعت میں صاحبزادہ پیرشبیراحمد صدیقی ، محمد نقی نقشبندی، محمد رمضان نقشبندی، محمد آصف نقشبندی سمیت ملک نامور اور درباری نعت خواں حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا اورپیر سید شاہدحسین گردیزی ،پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر سید عدنان اکرم ، پیر ذکاالدین چشتی ، پیر الیاس قادری ،پیر حاجی محمد افتخار ،پیر محمد راشد ،پیر ڈاکٹر محمد راشد،فقیر حسین نقشبندی ،محمد اکرم نقشبندی ، انچارج میڈیا سیل مرزا احسان نقشبندی سمیت سینکڑوں افراد شریک تھے محفل کے اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی و خوشحالی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے امیر تنظیم نے خصوصی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :