تجاوزات کے خاتمہ کے لیے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں‘ ڈی سی او لاہور

ہفتہ 28 فروری 2015 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کارروائی کے دوران 12کنال سرکاری اراضی واگذار کروائی گئی اور06ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا گیا۔

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔ تفصیل کے مطا بق واہگہ ،عزیز بھٹی اور شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے مشترکہ طور پر گل کلی ہربنس پورہ اور رانی پنڈ میں آپریشن کر تے ہوئے12کنال سرکاری اراضی واگذار کروائی۔

(جاری ہے)

نشتر ٹاؤن انتظامیہ گرین ٹا ؤن اور فیروز پور روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے ملتان روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے بلال گنج اورمیکلورڈ روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے مکہ کالونی اور فیصل ٹا ؤن کو ٹھا پنڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے داتا نگر با دامی باغ سے تجاوزات کو ختم کر وایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ڈی سی او لاہور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :