پولیس کی کارروائیاں اسلحہ مرمت اور فروخت کرنے والی 2 دکانوں پر چھاپے دو افراد گرفتار

ہفتہ 28 فروری 2015 22:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) پولیس نے ناجائز اسلحے کے خلاف کریک ڈاوٴن کے دوران اسلحہ مرمت اور فروخت کرنے والی 2 دکانوں پر چھاپے مار کر 9 بندوقیں اور 7 پستول برآمد کرکے 2 افرادکو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی پولیس نے حساس اداروں کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کی روشنی میں لیاقت روڈ پر چھاپے مارے اور اسلحہ مرمت اور فروخت کرنے والے ایک دکاندار سے 7 پستول اور بارہ بور کی بندوق جب کہ دوسرے دکاندار سے ایک چوالیس بور اور 7 بارہ بور کی بندوقیں قبضے میں لے کر دونوں کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :