ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کاحیدرآباد ایوان صنعت و تجارت کا دورہ

ہفتہ 28 فروری 2015 22:39

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے ہفتے کو صبح حیدرآباد ایوان صنعت و تجارت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حیدرآباد میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر مسائل کے بارے میں ایوان کے عہدیداروں اور صنعتکاروں سے معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کے صبح ایوان صنعت و تجارت کے دفتر پہنچنے پر ایوان کے صدر سیٹھ گوہراللہ اور دیگر عہدیداروں نے ان کا خیرمقدم کیا، رینجرز کے دیگر حکام بھی ان کے ساتھ تھے، اجلاس میں ایوان کے صدر سیٹھ گوہراللہ، نائب صدر تراب علی خوجہ، ضیاء الدین، فیڈریشن کے نمائندے اکرام راجپوت،چیئرمین سائٹ حیدرآباد اسلم باوانی کے علاوہ دیگر عہدیداروں اور صنعتکاروں نے شرکت کی، ڈی جی رینجرز کو ایوان کے عہدیداروں سائٹ کے نمائندوں اور صنعتکاروں نے حیدرآباد شہر خصوصا سائٹ کے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ حیدرآباد میں انفرااسٹرکچر کی تباہی اور صنعتوں کو بجلی پانی سمیت دیگر درپیش مسائل سے بھی انہیں آگاہی دی گئی، ڈی جی رینجرز نے امن و امان کی بحالی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :