حیدرآباد میں ہفتے کی صبح بونداباندی کے بعد موسم سرد ہو گیا

ہفتہ 28 فروری 2015 22:39

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) حیدرآباد میں ہفتے کی صبح بونداباندی کے بعد موسم سرد ہو گیا۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں صبح کے وقت ہلکی بونداباندی اور موسم ابرآلود رہا جس کی وجہ سے اچانک سردی میں اضافہ ہو گیا اور شہری ایک بار پھر گرم کپڑے پہننے پر مجبور ہو گئے، محکمہ موسمیات نے حیدرآباد اور آس پاس کے علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشنگوئی کی ہے، رات تک ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی وجہ سے سردی میں بھی اضافہ ہو رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :