2 ماہ قبل اٹھائے گئے عبداللہ شیری جیوڈیشنل مجسٹریٹ کے چھاپے کے نتیجے میں زمان ٹاؤن تھانے سے بازیاب،

عبداللہ شیری کو اٹھانے کی اطلاع بذریعہ لیٹر گورنرو وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز وآئی جی سندھ اور کرنل عمران کو دے دی گئی تھی

ہفتہ 28 فروری 2015 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) پاسبان کراچی کے صدر شیخ محمد شکیل نے زمان ٹاؤن تھانے کی جانب سے کورنگی کے نوجوان عبداللہ شیری کے خلاف جھوٹی ایف آئی درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ3 جنوری 2015 کو عبداللہ شیری کوعوامی کالونی تھانے کے سامنے سے رینجرز اہلکاروں نے اٹھایا تھاجس کی گرفتاری ظاہر نہ کرنے پر اس کے اہلخانہ نے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

آج صبح عبداللہ شیری کے والد کو اطلاع ملی کہ ان کا بیٹا زمان ٹاؤن میں موجود ہے جس پر وہ فوری طور پر تھانے پہنچے لیکن انہیں کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا جس پر انہوں نے جیوڈیشنل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ کورنگی کو درخواست دی جس میں عبداللہ شیری کی بازیابی کی استدعا کی گئی ۔ جب مجسٹریٹ کورنگی ٹاؤن نے زمان ٹاؤن تھانے پر چھاپہ مارا تو عبداللہ شیری وہاں پر موجود تھااور آج ہی اس کے خلاف پسٹل اور ہینڈگرینڈ کی جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی۔

واضح رہے کہ پاسبان ہیلپ لائن سے عبداللہ شیری کی گرفتاری کی اطلاع مورخہ 5 جنوری ، 2015کو گورنرو وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور جامعہ ملیہ کالج میں قائم رینجرز ہیڈکوارٹر کے انچارج کرنل عمران کو بذریعہ لیٹر نمبر PHLK-05-01/2015 دے دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :