اب لیاری کے بیٹے لیاری کی تعمیر و ترقی اور امن و فروغ تعلیم کیلئے ملکر مشترکہ جدوجہد کا آغاز کر چکے ہیں،ثانیہ ناز

ہفتہ 28 فروری 2015 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) رکن قومی اسمبلی شاہجہان، رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ نازاور میونسپل کمشنر بلدیہ جنوبی محمد رئیسی نے کہا ہے کہ لیاری کے ہر گھر کو تعلیم سے روشن و منور کرنے کا عزم کر رکھا ہے اس سلسلے میں آج کا یہ تعلیمی میلہ اس عزم کا آغاز ہے کیونکہ طالب علم و اساتذہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرکے اس معاشرے کو مکمل تبدیل کرسکتے ہیں آج کے اس اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں موجود اساتذہ و طلبا ء وطالبات کی شرکت کی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لیاری کی عوام طلبا اساتذہ سے لیکر ہر ایک یہی چاہتا ہے کہ لیاری پڑھ لکھ کر ترقی کرے اور پڑھا لکھا لیاری اور پڑھا لکھا پاکستان کہلائے اور یہاں کے نوجوان تعلیم کے ہر میدان میں ترقی کریں یہاں کے نوجونواں کو ان کی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا اگر صحیح موقع دیا جائے تو وہ کسی سے کم نہیں ہم لیاری کو امن و ترقی و تعلیم کی نئی راہوں پر گامزن کرنے کا عہد کر اٹھے ہیں اب لیاری کا بچہ بچہ تعلیم حاصل کرے گا اور جن بچوں کے والدین اپنے بچوں کو غربت کی وجہ سے تعلیم دلانے سے قاصر ہیں ہم ان کو مفت تعلیم اور ان کے ساتھ تمام سہولیات فراہم کریں گے اور یہ سب ہم بلا تفریق، رنگ و نسل و زبان کریں گے کیونکہ لیاری میں رہنے والا چاہے کوئی بھی زبان بولتا ہو وہ ہمارا ہے ڈیم ای سی ساؤتھ کی انتظامیہ اور لیاری ایجوکیشن کمیٹی کی کاوشوں اور کوششوں کی بدولت اب مجھے یقین ہے کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب لیاری میں خواندگی کی شرح پورے پاکستان کے کسی بھی علاقے سے سب سے زیادہ ہوگی اور ہم نے فروغ تعلیم اور امن کے جس مشن کا آغاز کیا ہے ہمیں یقین ہے کہ الله تعالیٰ ہمیں ضرور سرخ رو کریں گے ہم اپنی آنے والی نسلوں کیلئے ایک ایسی بنیاد رکھ رہے ہیں جس کا فائدہ تا قیامت لیاری کی عوام ان ان کی نسلیں اٹھائیں گی ان خیالات کا اظہار ایم این اے شاہجہان بلوچ، ایم پی اے ثانیہ ناز اور میونسپل کمشنر بلدیہ جنوبی محمد رئیسی نے ککری گراؤنڈ میں منعقدہ تعلیمی و اسپورٹس میلہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اس تعلیمی میلے کا مقصد تدریسی یعنی تعلیم کی آگاہی کیلئے فکر پیدا کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ تعلیم حاصل کرسکیں تاکہ پڑھا لکھا لیاری اور پڑھا لکھا پاکستان کی ایک نئی ابتداء لیاری سے شروع ہو اس تعلیمی میلے سے نہ صرف لیاری بلکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی بھی ہوگی کیونکہ یہ طالب علم کل بھی اپنے عہد کے مطابق اپنی زندگی کے مختلف شعبوں میں عمل کرتے ہوئے زندگی گزاریں گے جو ان سے دوسروں سے رہنمائی حاصل ہوگی اور ان کا یہ عہد نسل در نسل مستقل ہونے کا سلسلہ بن جائے گا جس کی ہمیشہ معاشرے پر منفرد اثرات مرتب ہوتے رہیں گے لیاری نے ہمیشہ ہر شعبے میں نامور شخصیات کو جنم دیا ہے جنہوں نے ملکی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے نام کو روشن کیا ہم سب ملکر لیاری کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات محنت کریں گے اور انشا الله لیاری کو تعلیم کے حوالے سے اتنی ترقی دی جائے گی کہ چاہے کوئی ملکی ادارہ ہو یا بین الاقوامی وہ اپنے ادارے کیلئے لیاری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ہی ترجیح دیں گے کیونکہ اب لیاری کے بیٹے لیاری کی تعمیر و ترقی اور امن و فروغ تعلیم کیلئے ملکر مشترکہ جدوجہد کا آغاز کر چکے ہیں۔


؎

متعلقہ عنوان :