موسم سرما کی حالیہ بارشیں ربیع سیزن کی مختلف فصلوں خاص کر گندم، جو، سرسوں اور دالوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہونگی،مشاہد اللہ

ہفتہ 28 فروری 2015 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تغیرات مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ موسم سرما کی حالیہ بارشیں ربیع سیزن کی مختلف فصلوں خاص کر گندم، جو، سرسوں اور دالوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہونگی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں ہونے والی بارشوں اور ژالہ باری موسمیاتی تغیرات کے تناظر میں بے ترتیب اس لیے ہے کہ جس سطح کی بارشیں فروری کے آخری دنوں میں ہوئی ہیں یہ عمومی طور پر جنوری اور فروری کے شروع والے دنوں میں ہوتی تھیں۔

مشاہد اللہ نے کہا کہ پہلے موسم سرما کی بارشیں دسمبر کے آخر شروع ہوکرجنوری اور فروری کے درمیان تک عروج پرپہنچ جاتی تھیں مگر اب یہ بارشیں تقریباً پچیس دن سے زیادہ دیرسے شروع ہوئیں جس سے ربیع کے فصلوں کی کاشت کرنے والے کسان، سال کے شروع میں کافی پریشان رہے تاہم حالیہ بارشیں ان کی خوشی کا باعث بنی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بارشوں سے فصلوں کی پیداور میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔

یہ بارشیں ربیع کے فصلوں کیلئے قدرتی فرٹیلائزر ثابت ہونگی۔وفاقی وزیر نے پاکستان کے تمام صوبوں کے محکمہ آب پاشی کے تکنیکی زرعی ماہرین سے مخاطب ہوکر کہا کہ ان کوملک میں تیزی سے بے اعتبار، بے ترتیب اور بدلتے ہوئے موسموں کے پیش نظرکسانون کی بروقت رہنمائی کرنی چاہیے تاکہ کسان صحیح وقت پر فصلوں کی کاشت اور کٹائی کر سکیں۔ اس سے ان کسانوں کو موسمی تغیرات کے منفی اثرات سے اپنے فصلوں کو کسی ممکنہ نقصان سے بچانے کی تدابیر اختیار کرسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :