قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ون ڈاوٴن آکر بیٹنگ کرنی چاہیے ، شعیب اختر ،

مصباح کو دلیری دکھانا ہوگی ، ایسا کر گئے تو پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ بھی جیت سکتی ہے، انٹرویو

ہفتہ 28 فروری 2015 22:00

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ون ڈاوٴن آکر بیٹنگ کرنی چاہیے ، ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) پاکستانی فاسٹ باوٴلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ون ڈاوٴن آکر بیٹنگ کرنی چاہیے۔ایک انٹرویو کے دوران شعیب اختر نے کہاکہ پاکستان کپتان ون ڈاوٴن آکر اننگ کو 25-30 اوورز تک لے جائیں اور ٹیم کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کا کام کریں۔انہوں نے کہا کہ مصباح چاہیں تو محتاط انداز میں ہی بیٹنگ کرلیں پھر آگے آنے والے بلے باز جارحانہ انداز میں کھیل کر ٹیم کو اچھے مجموعے تک پہنچائیں۔

(جاری ہے)

سابق گیند باز نے کہا کہ مصباح کو اب دلیری دکھانا ہوگی اور اگر وہ ایسا کرگیا تو پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ بھی جیت سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوارٹر فائنل تک رسائی کے بعد صرف تین اچھے میچوں کی ضرورت ہوگی مصباح ورلڈ کپ جیت کر قومی ہیرو بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم ہمیشہ کپتان کی طرف دیکھتی ہے، 1992 میں عمران خان کے پاس نہ بیٹنگ تھی نہ باوٴلنگ پھر ورلڈ کپ جتوا گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ مصباح کی زندگی کا آخری ٹورنامنٹ ہے، دل سے چاہتا ہوں مصباح دلیری دکھاکر ورلڈ کپ میں کم بیک کرے۔

متعلقہ عنوان :