ملتان ،سابق ناظم ساجد نواز کھوکھر نے راستہ نہ دینے پر سڑک پر موجود حساس ادارے کے ملازم یونس کو زبردستی اغواء کرلیا،

اپنے ڈیرے پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا ، جیب سے رقم بھی نکال لی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

ہفتہ 28 فروری 2015 21:52

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) ملتان کے علاقے پرانی شجاع آباد روڈ پر پراڈو پر گزرنے والے سابق ناظم ساجد نواز کھوکھر نے راستہ نہ دینے پر سڑک پر موجود حساس ادارے کے ملازم یونس کو زبردستی اغواء کرکے اپنے ڈیرے پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی جیب سے رقم بھی نکال لی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ قطب پور نے سابق ناظم ساجد نواز کھوکھر کیخلاف حساس ادارے کے ملازم یونس کی درخواست پر ساجد نواز کھوکھر اور اس کے نامعلوم ساتھیوں کیخلاف زیر دفعہ 342اور 389کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق ناظم ساجد نواز کھوکھر ہفتے کے روز اپنی پراڈو گاڑی پر پرانی شجاع آباد روڈ سے گزر رہا تھا کہ وہاں پر موجود حساس ادارے کے ملازم یونس اپنی موٹر سائیکل کھڑی کرکے سبزی خرید رہا تھا کہ اس دوران ساجد نواز کھوکھر نے بار بار ہارن بجائے جانے کے باوجود یونس کے نہ ہٹنے پر اس نے اپنی گاڑی یونس کی موٹر سائیکل سے ٹکرادی جس سے دونوں کے مابین تنازعہ کھڑا ہوگیا جس پر ساجد نواز کھوکھر نے فون کرکے اپنے دیگر چار پانچ ساتھیوں کو بلا کر حساس ادارے کے ملازم کو اپنی گاڑی میں ڈال کراغواء کرلیا اور ڈیرے پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی جیب سے موجود رقم بھی نکال لی تاہم بعد ازاں ساجد نواز کھوکھر نے اپنی دل بھڑاس نکالنے کے بعد حساس ادارے کے ملازم نواز کھوکھر کو چھوڑ دیا جس نے اس واقعہ کی اطلاع اعلی افسران کو دی جن کی مداخلت پر پولیس تھانہ قطب پوری فوری حرکت میں آئی اور اس نے محمد یونس کی درخواست پر سابق ناظم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور گرفتاری کا جلد امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :