سینٹ انتخابات میں 32امیدواروں کے درمیان مقابلہ کاامکان ہے ،سلطان بایزید،

7جنرل نشستوں پر14امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ،الیکشن کمشنر بلوچستان

ہفتہ 28 فروری 2015 21:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) الیکشن کمشنربلوچستان سلطان بایزیدنے کہاہے کہ 5مارچ کوہونے والے سینٹ انتخابات میں42امیدواروں میں سے 32امیدواروں کے درمیان مقابلہ کاامکان ہے 7جنرل نشستوں پر14امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ہفتے کوکاغذات واپسی کاآخری دن تھا42امیدواروں میں سے 32 امیدوار میدان میں رہ گئے 7جنرل نشستوں پر17میں سے 3امیدواروں نے جن میں مسلم لیگ(ن) کے عرفان کرد،عبدالرؤف لہڑی، مولاناانورالدین جبکہ ٹینکوکریٹ کے 9امیدواروں میں سے 2امیدواروں جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے حافظ حسین احمد اورمسلم لیگ(ن)سے تعلق رکھنے والے نصیب اللہ بازئی نے کاغذات واپس لے لی جبکہ اقلیت کے ایک رکن ڈاکٹرکمارنے بھی کاغذات واپس لئے انہوں نے کہاکہ جن امیدواروں نے کاغذات واپس نہیں لئے یاوہ لے رہے ہیں تووہ72گھنٹے میں ریٹائرڈہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ 5مارچ کوہونے والے سینٹ انتخابات کیلئے سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اورانتخابات بلوچستان اسمبلی میں ہوگاجس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :