مصری شاہ کے علاقے میں لیڈی کانسٹیبل کے بیٹے کی شادی‘ پولیس کے فلیٹوں میں میوزکل پروگرام چلتا رہا

ہفتہ 28 فروری 2015 21:49

مصری شاہ کے علاقے میں لیڈی کانسٹیبل کے بیٹے کی شادی‘ پولیس کے فلیٹوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) مصری شاہ کے علاقے میں لیڈی کانسٹیبل کے بیٹے کی شادی پولیس کے فلیٹوں میں میوزکل پروگرام چلتا رہا کئی پولیس اہلکار بھنگڑا دالتے رہے 15پرمحلہ داروں کی کئی کالوں کے باوجود پولیس کوئی کاروائی نہ کر سکی بتایا گیا ہے کہ مصری شاہ کے علاقے میں لیڈی کانسٹیبل (ش) کے بیٹے کی شادی کی تقریب پر رات گئے تک میوزیکل پروگرام چلتا رہا دوسروں کی شادی کی تقریب لیٹ ہونے پر مقدمہ درج کرنے والے محکمہ پولیس کے اہلکار قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے خود بھنگڑے ڈالتے رہے اس دوران اہل محلہ کی جانب سے پولیس کو 15پر متعدد کالیں کر کے اس متعلق اطلاع دی گئی مگر پولیس کی جانب سے پیٹی بہن کو بچاتے ہوئے کوئی کاروائی نہ کی گئی اور نہ ہی متعلقہ پولیس ہی موقع پر پہنچی۔

متعلقہ عنوان :