لاہور، کا روبا رکے نقصا ن پر دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرنیوالے ٹر یول ایجنسی کا ما لک وحید مقامی قبرستان میں سپرد خاک

ہفتہ 28 فروری 2015 21:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء ) شا ہدر ہ کے علاقہ میں کا روبا رکے نقصا ن پر دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرنے والے ٹر یول ایجنسی کے 50سا لہ ما لک وحید کو لواحقین نے گذشتہ روز سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی متوفی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ٹریول ایجنسی کے مالک وحید کو کچھ عرسہ قبل کاروباقر میں بھاری نقصان ہوا تھا اس نے لوگوں سے لاکھوں روپے قرضہ لے رکھا تھا اسی سلسلہ میں لوگ اسکے گھر آکر اپنی رقم کا مطالبہ کرتے تھے اور اسے برا بھلا کہتے تھے جسکی وجہ سے وہ پریشان رہتا تھا جمعہ کے روز وہ گھر آیا اور کاموشی سے اپنے کمرہ چلا گیا جہاں اس نے چوہے مار گولیاں کھا لیں تھیں اسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکے موت کی تصدیق کردی ۔

(جاری ہے)

پو لیس نے نعش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ منتقل کر کے تفتیش کا آغازکردیاتھا ۔ متوفی کو ٹ شہا ب الد ین کا ر ہا ئشی تھا متوفی عبدالوحید نے مقامی علاقہ میں کچھ عر صہ سے شا ہین ٹر یول ایجنسی کا د فتر بنا ر کھا تھا ۔ پو لیس کے مطا بق عبدالوحید کا لین د ین کا تنازع بھی چل رہا تھا لواحقین نے کسی بھی قسم کی کاروائی کروانے سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :