مکہ کانفرنس میں اسلامی ریاستوں میں نفاذ شریعت کا مطالبہ مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی ہے‘ اسلامی تحریک طلبہ پاکستان

ہفتہ 28 فروری 2015 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) مکہ کانفرنس میں اسلامی ریاستوں میں نفاذ شریعت کا مطالبہ مسلمانوں کے دل کی آواز ہے مسلم ریاستوں کے حکمران اپنی ریاستوں میں اسلام کے عادلانہ نظام خلافت کو قائم کرنے کیلئے عالمی سطح پر ایک امیر المومنین کا تقرر کرکے عالم اسلام کا مستقبل محفوظ کر سکتے ہیں اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے چیئرمین غلام عباس صدیقی نے مکہ مکرمہ میں ہونے والی کانفرنس کے مطالبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کی عزت وعظمت کا راز اسلامی نظام خلافت کے قیام میں ہے جب سے مسلمانوں نے اس نظام الہٰی سے منہ موڑا تو دنیا میں طرف تماشہ بن گئے بزدل کفار ہم پر مسلط ہو گئے ذلت کی اس حد تک پہنچ گئے کہ دنیا میں آج کوئی چیز سب سے سستی ہے تو وہ مسلمانوں کا خون ہے جسے یہود ونصاریٰ پانی کی طرح بہا رہے ہیں مسلمانوں کی عزتیں نظام باطل قبول کرنے کے باعث غیر محفوظ ہو گئیں کافر اس قدر ہم پر مسلط ہو گئے کہ آقائے دوجہاں حضرت محمد عربی ﷺ کی ناموس پر باربار کافر حملہ کرچکے دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان اسلام کا نمائندہ نظام نہ ہونے کے باعث تحفظ ناموس رسالت ﷺ کا فریضہ سر انجام نہ دے سکے مسلما ن عوام سڑکوں پر سراپائے احتجاج ہیں مگر مسلم ریاستوں کے حکمرانوں نے ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ کرنے میں کردار ادا کرنے کی بجائے مجرمانہ خاموشی اختیار کئے رکھی، اسلامی تحریک طلبہ کے سربراہ نے کہا کہ مسلمانوں کو اس ذلت آمیز حالت سے نکلنے کے لئے اسلام کا نظام قائم کرکے شریعت اسلامیہ کے انسانیت دوست قوانین نافذ کرنے ہوں گے انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ کفار اقوام متحدہ کی صورت میں متحد ہیں جبکہ مسلمان منتشر ،اختلافات کا شکارہیں اسلامی اقوام متحدہ کا قیام نظام خلافت کے قیام کے بغیر ممکن نہیں ،مسلمانوں کیلئے درست انداز حکمرانی صرف اور صرف خلافت ہے اور کوئی نہیں مسلمان حکمران مکہ مکرمہ میں مکہ کانفرنس کے مطابے پر عمل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدام کریں تاکہ مسلمانوں کے تمام وسائل،معاملات ایک سربراہ کی نگرانی میں طے پائیں اور مسلمان عظمت رفتہ کو حا صل کرکے اپنی زندگی کے مقصد کو مکمل کر سکیں ،انہوں نے کہا کہ ہے ہرمسلمان کی زندگی کا مقصد اسلام کا نظام قائم کرنا ،اگرقائم ہے تو اسے دوام بخشنے کے لئے جدوجہد جاری وساری رکھنا ہے ہر مسلمان اسلام کے نظام کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :