لاہور، داعش کا اہم رکن قاری محمد اکرم احرار لیاقت آ باد کی مسجد سے گر فتار

ہفتہ 28 فروری 2015 21:34

لاہور، داعش کا اہم رکن قاری محمد اکرم احرار لیاقت آ باد کی مسجد سے گر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء ) قانون نافذکر نے والے اداروں نے اطلاع ملنے پر داعش کے اہم رکن قاری محمد اکرم احرار کو لیاقت آ باد کی ایک مسجد سے گر فتار کر تے ہو ئے تفتیش کے لئے پو لیس کے حوالے کر دیا پو لیس نے اپنی مد عیت میں مقد مہ درج کر تے ہو ئے مذید تفتیش کا آ غا ز کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطا بق حساس اداروں کو اطلاع ملی کے لیاقت آ باد کے علاقہ کیو بلاک کی ایک مسجد میں جماعت الحرار داعش کا ایک اہم کارکن قاری اکرم احرارجس کا تعلق خانیوال سے بتا یا گیا ہے جو کہ کالعدم تنظیم کا اہم رکن تھا اس کی تنظیم نے داعش میں شمو لیت اختیار کی تو قاری اکرم کو لاہور میں داعش کے لئے اہم ذمہ داریاں سو نپی گئی قاری اکرم نہ صرف داعش کے نیٹ ورک کو وسع کر نے کے لئے لاہور سمیت ملک کے مختلف علا قوں بھر تیاں کر رہا تھا بلکہ لاہور ائر پورٹ پر حملے کی بھی پلاننک بنا رہا تھا قانون نافذ کر نے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر تھا نہ لیاقت آ باد کے علاقہ میں چھاپہ مار کر ایک مسجد سے گر فتار کر تے ہو ئے تفتیش کے بعد لیاقت آ باد پو لیس کے حوالے کر دیا پو لیس نے سب انسپکٹر ضیاء الحق کی مدعیت میں قاری اکرم کے خلاف مقدمہ نمبر۔

(جاری ہے)

373/015درج کر تے ہو ئے اس کے قبضہ سے دوران تفتیش جماعت الحرار داعش اور حزب الحزیر کا لیٹریچر بر آ مد کر لئے ہیں جو کہ تقسیم کر نے کے علاوہ پاکستان کے سکیورٹی اداروں اور حکومت کے خلاف باتیں کر رہا تھا پو لیس نے مذید تفتیش کے لئے نامعلوم مقا م پر منتقل کر تے ہو ئے ساتھیوں کی گرفتاریوں کے لئے چھا پے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :