پاکستان تجارتی تعلقات کے اضافہ کیلئے آسیان ، افریقہ اور گلف کوآپریشن کونسل کو انتہاہی اہمیت دیتا ہے ،عبدالرحیم جانو،
دو طرفہ تجارت انڈونیشیا کے ساتھ 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے لیکن اس میں مزید اضافہ کی گنجائش ہے،سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی
ہفتہ 28 فروری 2015 21:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آ ف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے سینئر نائب صدر عبدالرحیم جانو نے کہا کہ پاکستان اپنے تجارتی تعلقات کے اضافہ کے لیے تینوں اہم ریجن ، آسیان (ASEAN)، افریقہ اور گلف کوآپریشن کونسل (GCC)کو انتہاہی اہمیت دیتا ہے اگرچہ ہماری دو طرفہ تجارت انڈونیشیا کے ساتھ 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے لیکن اس میں مزید اضافہ کی گنجائش ہے۔
اگر پاکستانی چاول کو PTA میں شامل کرلیا جائے تو پاکستان اور انڈونیشیا میں تجارت کافی حد تک بڑھ سکتی ہے۔ رحیم جانو نے مزید بتایا کہ اس وقت پاکستان اور کینیا کے درمیان تجارت چاول اور چائے کی پتی پر مشتمل ہے اگر دو طرفہ تجارت میں مزید اشیا ء شامل ہوں تو باہم تجارت میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔(جاری ہے)
اس وقت پاکستان اور کینیا کے درمیان تجارتی حجم صرف 516 ملین ڈالر ہے۔
اس موقع پر انڈونیشیا، کینیا اور کویت سے آئے ہوئے وفود سے بات کرتے ہوئے رحیم جانو نے کہا کہ پاکستان کے تعلقات GCC کاساتھ انتہاہی خوشگوار ہیں۔ پاکستان اور وقت کویت سے تقریباً ساڑھے تین ارب ڈالر کی امپورٹ کرتا ہے جس میں زیادہ تر خام تیل وغیرہ شامل ہیں۔انھوں نے کویتی حکام اور عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کویت نے ہر مصیبت کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا اور قدرتی آفات میں دل کھول کر امداد کی۔اس تقریب سے پاکستان کی کمرشل کونسلر انڈونیشیا، پاکستان کے ہائی کمشنر کینیا، رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن (REAP) کے چیئر مین رفیق سلیمان، پاکستان میں کینیا کے فرسٹ سکریٹری، اور کراچی میں کینیا کے اعزازی کونسل جنرل نے بھی شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.