کراچی،آٹھ حساس یو نین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم شروع ہوگئی

ہفتہ 28 فروری 2015 21:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) گیارہ حساس یو نین کونسلوں میں سے باقی رہ جانے والی آٹھ حساس یو نین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم ہفتہ کو شروع ہوگئی۔مہم دور روز جا ری رہے گی اور اس دوران دو لاکھ 28 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ان کے دفتر میں ایک اجلا س میںآ ٹھ حسا س یو نین کونسلوں میں شروع ہو نے والی انسداد پو لیو مہم کی حکمت عملی پر غور و خو ض کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کمیونٹی کے لوگوں کے تعاون سے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مربو ط کوششیں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

،اجلاس میں ای ڈی او ڈاکڑ ظفر اعجاز متعلقہ ٹاؤنز کے ہیلتھ افسران اور دیگر نے شر کت کی۔اجلاس نے اس بات پراطمینان کا اظہار کیا کہ وفاقی سطح پر حکومت نے حسا س یونین کونسلوں میں انسداد پولیو کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے تمام متعلقہ افسران اور ڈاکٹر ز سے کہاکہ سو فیصد بچوں کو پولیو کی ویکسن کا ٹار گٹ مکمل کیا جا ئے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے روز چار یونین کونسلوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جبکہ دیگر چا ر یونین کونسلوں میں اتوار کو بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :