اٹک خورد،سینئر صحافی یعقوب ملک کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں

ہفتہ 28 فروری 2015 21:18

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء)اسلام آباد کے سینئر صحافی ،خصوصی رپورٹر انوسٹی گیشن ایکسپریس میڈیا گروپ یعقوب ملک ، کنٹریکٹرایوب ملک ، کنیڈین نژاد اشفاق ملک اور کے پی کے معروف صنعت کار اسحاق ملک کی والدہ ملک فقیر محمد مرحوم کی بیوہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ اٹک میں ڈسٹرکٹ خطیب مفتی مسعود احمد نے پڑھائی نماز جنازہ میں وزیر مملکت شیخ آفتا ب احمد ،سابق وزیر سینٹر ملک حاکمین خان ،ممبر آزاد کشمیر اسمبلی راجہ محمد صدیق ،مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی سابق وزیر مملکت ملک امین اسلم ،ایم پی اے اعجاز بخاری ،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن چوہدری ذوالفقار احمد ،ایڈیٹر روزنامہ دن راولپنڈی ممتاز بھٹی ،ڈی ایس پی اٹک حفیظ احمد اولکھ، ڈی ایس پی حضرو سید شوکت شاہ ،سٹی صدر مسلم لیگ (ق) حاجی محمد اکرم خان ، نائب صدر مسلم یوتھ ونگ (ق) پنجاب شیخ قیصر جمیل ،ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)جاوید باجوڑی،ضلعی سینئر نائب صدرمحمد سلیم شہزاد،تحصیل صدر محمد افتخار صراف،سٹی صدر شیخ غلام صمدانی ، ضلعی رہنما مسلم لیگ (ن)ناصر محمود شیخ ،صدر انجمن تاجران راشد الرحمان خان ،نگران اعلیٰ مرکزی سیرت کمیٹی حاجی محمد الیاس ، صدر حاجی محمد الماس ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر عرفان صدیقی ،سابق ڈی پی او پاکپتن راناعشرت ،ضلعی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف رانا لیاقت،ضلعی افسر تعلقات عامہ شہزاد نیاز کھوکھر ،ٹی ایم او سر دار آفتاب احمد خان،بانی چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک عطاء محمد خان اعوان، سر پرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹر ڈ حاجی محمدفیضیاب خان ،چیئرمین ندیم رضا خان ، سینئر وائس چیئر مین شہزاد انجم بٹ ،وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، جنرل سیکرٹری سید قمرالدین ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر قیوم ، سیکر ٹری اطلاعات لیاقت عمر،ممبران مجلس عاملہ حافظ نصرت علی خان، محمد صفدر قریشی ،حسن ابدال کے صحافی شاہد اعوان،نعیم مغل ،حضرو کے صحافی لطف الرحمن ،چیئرمین الیکٹرونک میڈیاایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق وائس چیئرمین جاوید کشمیری، جنرل سیکر ٹری فاروق حسن بخاری ،سیکٹر ہیڈ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اٹک ملک محمد ممریز، ضلعی ناظم شعبہ نشرواشاعت جماعت اسلامی سید ثناء اللہ بخاری،زعیم خان منو، سابق امیدوار ناظم رئیس ڈار حضرو ،ملک طارق ، ملک افضل شین باغ،سابق صدر ایوان صنعت و تجارت اٹک طارق محمود ،مقامی صحافیوں رانا شوکت، ڈاکٹر سہیل ،محمد عمران زاہد ،محمد سعید آفریدی ،سابق PROڈی پی او آفس جاوید اختر ملک ،رجسٹری محرر آصف ملک سمیت اسلام آباد ، راولپنڈی ضلع اٹک کے صحافیوں معززین علاقہ اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحومہ کو کامسیٹس یونیورسٹی سے متصل نئے قبرستا ن میں سپرد خاک کر دیاگیا جہاں معروف عالم دین مولاناطارق محمود نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی موت وحیات کے بارے میں تفصیلی بیان کیا ۔