ہارس ٹریڈنگ روکنے اور ملکی سیاست کو ہارس ٹریڈنگ سے پاک کرنے کیلئے وزیراعظم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،حاجی پرویز خان

ہفتہ 28 فروری 2015 21:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری حاجی پرویز خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں متوقع ہارس ٹریڈنگ روکنے اور ملکی سیاست کو ہارس ٹریڈنگ سے پاک کرنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں سب جماعتوں کو ایک آئینی و قانونی راستے پر متفق ہونا چاہیئے تاکہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے راستے بند ہوں اور سیاست کرپشن سے پاک اور الیکشن شفاف ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزتنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ترمیم کے حوالے سے کچھ جماعتوں کے تحفظات ہیں جن کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیراعظم نواز شریف کو جب یہ اطلاعات ملیں کہ سینیٹ کے انتخابات میں کچھ لوگ دوسروں کو غلط استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو اس سلسلہ کو روکنے کیلئے حکومت نے سب جماعتوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ ایک آئینی وقانونی راستے پر متفق ہو جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتوں کو اگر ترمیم کے حوالے سے تحفظات ہیں تو ہم ان کو د ور کرنے کی کوشش کریں گے۔حاجی پرویز خان نے کہاکہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کیلئے درخواست سپریم کورٹ کو دھرنے سے قبل ہی بھیج دی اور ہماری طرف سے اس سلسلہ میں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اس معاملہ پر ایسی شقیں شامل کی گئیں جن کا آئینی وقانونی طور پر کوئی جواز نہیں اور تحریک انصاف چاہتی ہے کہ انتظامی خامیوں وکوتاہیوں کو بھی دھاندلی شمار کیا جائے جو معاملہ کو الجھانے والی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف اس موقف پر آ جاتی ہے کہ اس بات کی تحقیقات ہوں کہ کیا عام انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی اور تحریک انصاف کو ہرانے کی کوشش کی گئی تو ایک گھنٹے میں جوڈیشل کمیشن بن جائے گا۔حاجی پرویز خان نے کہاکہ پنجاب وفاق کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ وہ وفاق کو مضبوط کرے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں حکومت کے پاس موثر نمائندگی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :